بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کرتار پور احاطے سے سیلابی پانی نکال دیا گیا

کرتار پور احاطے سے بارش کا پانی مکمل طور پر صاف کردیا گیا ہے۔ درشن ڈیوڑھی، مرکزی چیک پوائنٹ اور استقبالیہ کمرے کو پانی سے کلیئر کر دیا گیا۔

پارکنگ اسٹینڈ، بازار، مرکزی پارک اور لنگرخانہ بھی پانی سے خالی کر دیے گئے ہیں۔

مرکزی چیک پوائنٹ سے زیرو پوائنٹ امیگریشن آفس تک جانے والی مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔