بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گھروں اور فصلوں کا نقصان پورا کریں گے، سیلاب زدگان اپنی جانوں کی حفاظت کریں، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب کے خطرات کی زد میں آنے والے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر انتظامیہ سے تعاون کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت سب سے پہلی ترجیح عوام کی جان کا تحفظ ہے، لہٰذا شہری انتظامیہ اور ریسکیو کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔


انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گھروں، فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کا شفاف تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور کسی متاثرہ شخص کو اس کے حق سے محروم نہیں کیا جائے گا۔

مریم نواز شریف نے وعدہ کیا کہ پنجاب کے تمام متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا اور ہر شخص کو اس کا حق دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدارا سیلاب کی زد میں آئے علاقوں کے لوگ اپنی اور اپنے بچوں کی زندگیوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔