بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بند گاڑی میں دم گھٹنے سے دو معصوم بچے جاں بحق

 راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چراغ دین میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بند گاڑی میں دم گھٹنے سے دو کمسن بچے جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق گاڑی دھوپ میں کھڑی تھی اور دونوں بچے طویل وقت تک اس میں بند رہے جسکی وجہ سے شدید گرمی اور آکسیجن کی کمی نے ان کی حالت نازک بنا دی۔ ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملنے پر فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور بچوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی، انہیں سی پی آر دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
اہلخانہ کے مطابق دونوں بچے کھیلتے ہوئے گاڑی میں جا گھسے اور اندر سے دروازے بند کر لیے۔ بدقسمتی سے کسی کو معلوم نہ ہو سکا کہ وہ کہاں ہیں، اور وہ تقریباً تین گھنٹے تک لاپتہ رہے۔
یہ واقعہ نہ صرف خاندان بلکہ علاقے بھر کیلئے صدمہ خیز ہے۔ ماہرین نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ بچوں کو گاڑی کے قریب تنہا نہ چھوڑیں، خاص طور پر گرمی کے دنوں میں جب بند گاڑیاں جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔