بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈمپرز کے داخلے پر پابندی

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹریفک پولیس نے 11 اور 12 ربیع الاول کو شہر میں ڈمپر اور بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

ذرائع کے مطابق شہر کی سڑکوں اور لنک روڈز پر جلسے اور ریلیاں منعقد ہوں گی، شہریوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پیر محمد شاہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت دو روز تک ڈمپر اور ہیوی ٹریفک شہر میں داخل نہیں ہوں گے۔ تمام ڈمپر مالکان کو پابندی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 12 ربیع الاول کا جشنِ عید میلادالنبی ﷺ 6 ستمبر بروز ہفتہ کو ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔