بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مدوشنکا کی ہیٹ ٹرک، سری لنکا نے سنسنی خیز میچ میں زمبابوے کو 7 رنز سے ہرادیا

ہرارے (اسپورٹس ڈیسک) پہلے ون ڈے میں سری لنکا نے مدوشنکا کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے دی۔

زمبابوے نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 298 رنز بنائے۔ پتھم نسانکا 76 اور کمنڈو مینڈس 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔


زمبابوے کے رچرڈ نگاروا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شان ولیمز، سکندر رضا، بلیسنگ مزارابانی اور ٹریور گوانڈو نے ایک ایک وکٹ لی۔


ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم ابتدا میں مشکلات کا شکار ہوئی، تاہم بین کرن (70) اور شان ولیمز (57) نے 118 رنز کی شراکت کے ساتھ ٹیم کو سہارا دیا۔ سکندر رضا نے جارحانہ 92 رنز بنائے مگر کامیابی نہ دلا سکے۔

میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا، جب زمبابوے کو جیت کے لیے 10 رنز درکار تھے اور پانچ وکٹیں باقی تھیں۔ مدوشنکا نے پہلی تین گیندوں پر ہیٹ ٹرک مکمل کرکے سری لنکا کو فتح دلادی۔


زمبابوے کی ٹیم 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 291 رنز بنا سکی۔ سری لنکا کے مدوشنکا نے 4، اسیتھا فرنانڈو نے 3 اور کمندو مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی۔