بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف کا تیانجن میں مصروف دن، اہم ملاقاتیں اور اجلاس میں شرکت کریں گے

تیانجن(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے شہر تیانجن میں آج مصروف دن گزارنا ہے۔

وزیراعظم تیانجن یونیورسٹی کا دورہ کریں گے اور طلباء سے خطاب کریں گے، جسے پی ٹی وی نیوز پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ان کی دو طرفہ ملاقات بھی آج شیڈول ہے، جس میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورت حال پر گفتگو متوقع ہے۔

وزیراعظم آج شام شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے استقبالیہ میں بھی شریک ہوں گے۔