لاہور، (نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ لاہور کے تمام سرکاری و نجی اسکول یکم ستمبر سے دوبارہ کھل جائیں گے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق:گرمیوں کی تعطیلات کے بعد یکم ستمبر سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔
لاہور کے تمام اسکولز کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
سیلاب سے متاثرہ اضلاع اور دیہات میں اسکول فی الحال بند رہیں گے۔
تمام اسکولز کو محکمہ اسکول ایجوکیشن کی ہدایات پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ صوبے کے کئی علاقے حالیہ بدترین سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی پر توجہ دی جاسکے۔









