کراچی (ویب ڈیسک )کراچی کے علاقے غریب آباد ریلوے پھاٹک کے قریب بچوں کے معمولی جھگڑے نے بڑا رخ اختیار کرلیا۔ جھگڑے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لڑائی کے دوران نامعلوم افراد نے جھگیوں کو آگ لگا دی۔ شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے چار جھگیاں لپیٹ میں لے لیں۔ متاثرہ خاندان اپنی قیمتی اشیاء نہ بچا سکے۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پا لیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور آگ لگانے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔
کراچی، بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، 5 افراد زخمی








