ڈھاکا (ویب ڈیسک)بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال نے کرکٹ ایڈمنسٹریشن میں آنے کا فیصلہ کر لیا۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق تمیم اقبال بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بورڈ کے انتخابی طریقہ کار پر غور شروع کر دیا ہے اور آئندہ ہفتے اس حوالے سے حتمی فیصلہ سامنے آنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ تمیم اقبال نے جنوری 2025 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔ وہ کچھ عرصہ قبل دل کے عارضے میں مبتلا ہوئے تھے اور ان کی مختصر واپسی بھی ہوئی تھی۔









