بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کاؤنٹی ون ڈے کپ میں امام الحق کی چوتھی سنچری

لندن (اسپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے انگلینڈ میں جاری کاؤنٹی ون ڈے کپ میں اپنی شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے ایک اور سنچری داغ دی۔

تفصیلات کے مطابق یارکشائر کی نمائندگی کرنے والے امام الحق نے سیمی فائنل میں ہیمپشائر کے خلاف 97 گیندوں پر 105 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ رواں ایونٹ میں ان کی چوتھی سنچری تھی۔

ہیمپشائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں پر 304 رنز بنائے۔ بارش کے باعث میچ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 41 اوورز تک محدود کیا گیا اور یارکشائر کو 254 رنز کا ہدف دیا گیا۔


ہدف کے تعاقب میں امام الحق کے شاندار کھیل کے باوجود یارکشائر کی ٹیم مطلوبہ اسکور تک نہ پہنچ سکی اور میچ ہار گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق امام الحق نے اس ایونٹ کی 8 اننگز میں 688 رنز بنائے، جن میں 4 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ کارکردگی امام الحق کی بیٹنگ فارم اور مستقل مزاجی کا واضح ثبوت ہے اور ان کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گی۔