بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع بدایوں کے قصبے بلسی میں ایک ڈھابے پر کھانے کے دوران سبزی کے سالن میں مردہ چوہا نکل آیا۔ واقعے کی کریہہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جس نے صارفین میں شدید غصہ پیدا کر دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھانا کھانے والے شخص نے جیسے ہی چمچ چلایا تو سالن کے نیچے چھپا مردہ چوہا سامنے آگیا۔ یہ منظر دیکھ کر کھانے والے دونوں افراد حیران رہ گئے۔
उत्तर प्रदेश के बदायूं से एक चौंकाने वाली घटना सामने आई है, जहां एक व्यक्ति ढाबे पर खाना खाते समय आधा भोजन कर चुका था, तभी उसे सब्जी में मरा हुआ चूहा नजर आया। इस घटना का वीडियो अब सोशल मीडिया पर तेजी से वायरल हो रहा है। पीड़ित ने थाना पुलिस में तहरीर देकर ढाबा संचालक के खिलाफ… pic.twitter.com/7MPykBEoI0
— KHABAR FAST (@Khabarfast) September 1, 2025
متاثرہ شخص مہیشوری نے بتایا کہ اس نے فوری طور پر ڈھابے کے منتظم سے شکایت کی اور خبردار کیا کہ وہ پولیس میں رپورٹ درج کروائے گا۔
بلسی کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ پریم پال سنگھ نے کہا ہے کہ انھوں نے بھی ویڈیو دیکھی ہے، تاہم ابھی تک کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی۔ ان کے مطابق واقعے کی تفصیلی تحقیقات کی جائیں گی۔









