بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

علی امین گنڈاپور کا سوال پوچھنے والے صحافی پر رشوت کا الزام، پھر مذاق قرار دے دیا

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی صحافیوں سے ہونے والی ملاقات اس وقت کشیدہ ہوگئی جب ایک صحافی کے سوال پر وزیر اعلیٰ نے اس پر ٹرانسفر پوسٹنگ کے عوض رشوت لینے کا الزام لگا دیا۔
ملاقات کے دوران صحافی نے اہم سوالات اٹھاتے ہوئے استفسار کیا کہ خیبر پختونخوا میں اصل میں حکومت کون چلا رہا ہے؟
بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے باوجود تیمور جھگڑا اور کامران بنگش کو کابینہ میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟اور کیا یہ درست ہے کہ صوبائی معاملات آپ کے بھائی فیصل امین گنڈاپور دیکھ رہے ہیں؟ ان سوالات کے جواب میں وزیراعلیٰ نے براہ راست الزامات عائد کرتے ہوئے صحافی پر ٹرانسفر پوسٹنگ کرانے اور رشوت لینے کا دعویٰ کر دیا۔
جب نجی ٹی وی کے نمائندے نے ان سے ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا، تو علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان کومذاق قرار دے دیا۔
ان کے اس اندازِ گفتگو اور الزامی رویے کے بعد ماحول خاصا تناؤ کا شکار ہو گیا، جس پر صحافیوں نے مزید سوالات سے گریز کرنا ہی مناسب سمجھا۔
صحافتی حلقوں کی جانب سے اس رویے پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور بعض صحافیوں کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندوں سے سوال پوچھنا ان کا حق ہے، اور اسے ذاتی حملے یا الزامات کی بنیاد نہیں بنایا جانا چاہیے۔