بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جوکووچ کا نیا تاریخ رقم کرنے والا کارنامہ، 53 ویں بار گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں رسائی

ٹینس کے عظیم کھلاڑی نوواک جوکووچ نے ایک اور تاریخ رقم کردی۔ سربیا کے اسٹار نے اپنے کیریئر کا 53 واں گرینڈ سلیم سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا، اس طرح انہوں نے سابق امریکی اسٹار کرس ایورٹ کا 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 1989 میں 52 سیمی فائنلز کھیلے تھے۔

دوسری جانب ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑی بھی نمایاں رہے۔ اسپین کے کارلوس ایلکاراز نے جیری لیچیکا کو شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنائی۔ ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن جینک سنر نے لورینزو موسیٹی کو زیر کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

ویمنز سنگلز میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے کو ملا جب امریکی کھلاڑی امانڈا اینی سیمووا نے سیکنڈ سیڈ ایگا شیوانتک کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کی۔ اسی راؤنڈ میں جاپان کی اسٹار پلیئر ناؤمی اوساکا بھی فاتح رہیں۔ انہوں نے کیرولینا مکووا کو مات دے کر سیمی فائنل میں قدم رکھے۔ یہ ان کی 2021 کے آسٹریلین اوپن کے بعد پہلی بار کسی گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں رسائی ہے۔