بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حوثیوں نے اقوام متحدہ کے 11 اہلکاروں کو جاسوسی کے شبے میں گرفتار کر لیا

یمن میں سرگرم حوثی گروپ نے اقوام متحدہ سے وابستہ 11 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان پر امریکا اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، یہ گرفتاریاں اس وقت عمل میں آئیں جب گزشتہ ہفتے ایک اسرائیلی فضائی حملے میں حوثی حکومت کے وزیرِاعظم اور کابینہ کے 9 وزرا ہلاک ہو گئے تھے۔ حملے کے بعد حوثی قیادت نے سیکیورٹی کریک ڈاؤن شروع کیا، جس میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔
حوثی ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے ان اہلکاروں کودشمن قوتوں کے ساتھ تعاون اورجارحیت میں سہولت کاری جیسے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ان افراد پر امریکا اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کا شبہ ہے۔ابھی تک اقوام متحدہ یا متعلقہ بین الاقوامی اداروں کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔