بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بدین میں کروڑوں روپے مالیت کی کھاد کی 45 ہزار بوریاں برآمد

بدین میں محکمہ زراعت سندھ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام سے کھاد کی45 ہزار بوریاں برآمد کر لی ہیں، جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔
محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جاری مہم کے تحت کی گئی، جس دوران مذکورہ گودام میں بڑی مقدار میں کھاد غیرقانونی طور پر ذخیرہ کی گئی پائی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ گودام کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران گودام کا عملہ موقع سے فرار ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، تاکہ مصنوعی قلت اور منافع خوری کا خاتمہ کیا جا سکے۔