لاڑکانہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی نوٹس بھیج دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے لاڑکانہ میں 21 جون کے جلسے میں شرکت اور خطاب قواعدکی خلاف ورزی تھی۔

الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہےکہ مراد علی شاہ 28 جون کو ایک بجے الیکشن کمیشن لاڑکانہ میں خود پیش ہوں یا ان کا وکیل آئے۔
الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر کو بھی وزیراعلیٰ کو نوٹس بھیجنےکا حکم دیا ہے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی 28 جون کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونےکا حکم جاری ہے۔








