بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اور جنوبی افریقہ سیریز کیلئے وینیوز کو حتمی شکل دیدی گئی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کے لیے وینیوز کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیریز کے میچز لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں ہوں گے، جن کا دورہ کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی ریکی ٹیم بھی پہلے ہی کر چکی ہے۔

فیصل آباد میں وائٹ بال سیریز کے میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ ایک تاریخی موقع ہوگا کیونکہ فیصل آباد 2008 کے بعد پہلی بار انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرے گا۔

جنوبی افریقہ کا ٹیسٹ اسکواڈ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لاہور پہنچے گا، جہاں ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا۔ پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر سے لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی سیریز کے مکمل شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔