بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یو ایس اوپن سیمی فائنل: کارلوس الکاراز نے نوواک جوکووچ کو ہرا دیا

یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں اسپین کے نوجوان ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے سربیا کے نامور کھلاڑی اور 24 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن نوواک جوکووچ کو شکست دے دی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ الکاراز نے جوکووچ کو ہارڈ کورٹ پر شکست دی ہے، جو ان کے کیریئر کا ایک بڑا سنگ میل سمجھا جا رہا ہے۔

اب تک دونوں کھلاڑی گرینڈ سلیم ایونٹس میں پانچ مرتبہ آمنے سامنے آ چکے ہیں جن میں سے تین میچز میں الکاراز فاتح رہے ہیں، جب کہ جوکووچ دو بار کامیاب ہوئے۔

اس کامیابی کے ساتھ الکاراز نے مسلسل تیسرے گرینڈ سلیم کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ رواں سال کے آغاز میں انہوں نے فرنچ اوپن کے فائنل میں جینک سینر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، جبکہ ومبلڈن کے فائنل میں انہیں سینر ہی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یو ایس اوپن کے فائنل میں الکاراز ایک اور ٹائٹل جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔