پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے، جو تینوں فارمیٹس پر مشتمل ہوگی۔ سیریز کا آغاز15 اکتوبر سے ہوگا، جب کہ پاکستان12 اکتوبر سے باقاعدہ طور پرآئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا۔
ٹیسٹ سیریز
پہلا ٹیسٹ: 15 اکتوبر، قذافی اسٹیڈیم، لاہور
دوسرا ٹیسٹ: 20 اکتوبر، راولپنڈی اسٹیڈیم
ٹی ٹوئنٹی سیریز
پہلا میچ: 28 اکتوبر، راولپنڈی
دوسرا میچ: 31 اکتوبر، لاہور
تیسرا میچ: 1 نومبر، لاہور
ون ڈے سیریز
مقام: اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد
تاریخیں: 4، 6، اور 8 نومبر
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرسمیر احمد سید نے فیصل آباد میں 17 سال بعد ون ڈے میچ کی واپسی کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔ ان کے مطابق، یہ سیریز نہ صرف شائقین کو معیاری کرکٹ فراہم کرے گی بلکہ ملکی کرکٹ اسٹرکچر کے لیے بھی ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا شیڈول جاری ، فیصل آباد 17 سال بعد ون ڈے کی میزبانی کرے گا








