بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ترکی ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، ترک وزیر دفاع

ترکی کے وزیرِ قومی دفاعیاشار گیولر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ترکی ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ وہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہیومِ دفاع پاکستان کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب میں ترک وزیر دفاع نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات صرف دوستانہ نہیں بلکہ برادرانہ ہیں، ہم دفاعی تعاون، تربیت، اور انسدادِ دہشت گردی جیسے شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنائیں گے۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان جاری مشترکہ دفاعی منصوبوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔پاکستان کے ترکی میں سفیرڈاکٹر یوسف جُنید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے6 ستمبر 1965 کی جنگ کو قومی اتحاد، قربانی اور جرأت کا دن قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یومِ دفاع نہ صرف ہماری مسلح افواج کی بہادری کا مظہر ہے، بلکہ پوری قوم کے اتحاد، ایثار اور قربانی کی علامت بھی ہے۔
تقریب میں ترک حکومتی عہدیداروں، سفارتی برادری، اور پاکستانی کمیونٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔