نواب شاہ (نیوز ڈیسک) قومی شاہراہ پر قاضی احمد کے قریب سنگرہ موری کے مقام پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے **5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 20 سے زائد مسافر شدید زخمی ہوگئے۔
موٹروے پولیس کے مطابق کوچ ملتان سے کراچی جا رہی تھی کہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔ حادثے کے فوری بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو قاضی احمد، نواب شاہ اور شاہ پور جہانیاں کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، تاہم ابتدائی طور پر تیز رفتاری کو ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔









