شارجہ (نیوز ڈیسک) سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں آج پاکستان اور افغانستان مد مقابل ہوں گے۔
متحدہ عرب امارات میں جاری اس سیریز میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ میزبان یو اے ای اپنی تمام چاروں میچز میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی۔
فائنل مقابلہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ سہ فریقی سیریز کے اختتام کے فوراً بعد 9 ستمبر سے ایشیا کپ کا آغاز ہو رہا ہے۔









