لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ( ن) نے لاہور ہائی کورٹ کا مخصوص نشستوں پر حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اپیل آج یا کل دائر کی جائے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ مخصوص نشستوں پر فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کرے گی۔
ن لیگ ذرائع نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ن لیگ نے قانونی ماہرین سےمشاورت شروع کردی ہے ، اپیل آج یا کل دائرہوگی، اسمبلی ہاؤس مکمل نہیں، ضمنی الیکشن کے بعد ان نشستوں کا فیصلہ ہونا ہے۔
مسلم لیگ ن کا لاہور ہائی کورٹ کا مخصوص نشستوں پر حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ








