بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کیا انسان 150 سال جی سکے گا؟ چینی اور روسی صدور کی گفتگو نے ہلچل مچادی

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان انسان کی طویل عمر اور اعضا کی پیوندکاری پر ہونے والی غیر رسمی گفتگو ہاٹ مائیک میں ریکارڈ ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق یہ مکالمہ اس وقت ہوا جب دونوں رہنما دوسری جنگِ عظیم کے اختتام کی 80ویں سالگرہ پر فوجی پریڈ کے لیے جا رہے تھے۔ اس دوران پیوٹن کے مترجم نے کہا کہ بائیوٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور اعضا کی مسلسل پیوندکاری ممکن بنتی جا رہی ہے۔

اس پر صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ماہرین کے مطابق موجودہ صدی میں انسان کی زندگی 150 سال تک بڑھ سکتی ہے۔

یہ ویڈیو کلپ چین کے سرکاری ٹی وی سی سی ٹی وی کی براہِ راست نشریات میں نشر ہوا، جسے دنیا بھر کے میڈیا نے رپورٹ کیا۔

بعد ازاں صدر پیوٹن نے بھی اس گفتگو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جدید طبی سہولیات اور اعضا کی تبدیلی کے طریقہ کار انسانی زندگی کو پہلے سے کہیں زیادہ طویل اور فعال بنا سکتے ہیں۔