اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدرِ پاکستان نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (ری آرگنائزیشن) ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بل قومی اسمبلی نے 12 اگست 2025 کو دیگر پانچ پرائیویٹ ممبرز بلز کے ساتھ منظور کیا تھا۔ ترمیمی بل کے تحت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ڈھانچے اور گورننس کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ ادارے کی کارکردگی بہتر ہو سکے۔
اس اقدام کا مقصد ادارے کی تنظیمِ نو اور صحت کے شعبے میں جدید تقاضوں کے مطابق اصلاحات متعارف کرانا ہے۔ حکومتی حلقوں کے مطابق بل کی منظوری صحت کے شعبے میں اصلاحات اور ادارہ جاتی بہتری کی سمت ایک اہم قدم ہے۔









