بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نالہ ڈیک سے بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائنز برآمد، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا

ضلع نارووال کی تحصیل ظفر وال میں خطرناک صورت حال اُس وقت پیدا ہوئی جب نالہ ڈیک کے مختلف مقامات سے بھارتی ساختہ 5 اینٹی ٹینک مائنز برآمد ہوئیں۔
یہ مائنز ایک ہی دن میں مختلف مقامات پر سامنے آئیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
سیلابی ریلے کے ساتھ بہہ کر آئیں مائنز، اہلِ علاقہ نے اطلاع دی
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں بھارت کی سرحدی حدود سے بہنے والے پانی کے ساتھ یہ خطرناک بارودی مواد پاکستانی علاقے میں داخل ہوا۔
اہل علاقہ نے مائنز دیکھ کر فوراً پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) اور سول ڈیفنس ٹیم موقع پر پہنچیں۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مائنز کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا
بی ڈی ایس حکام کا کہنا ہے کہ تمام مائنز کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق، یہ مائنز بھارتی ساختہ ہیں اور ممکنہ طور پر بھارت کی جانب سے سیلابی ریلے کے دوران بہہ کر پاکستانی حدود میں داخل ہوئیں۔