اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سابق وزیراعظم وپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں احتجاجی جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ تبدیلی حکومت کی امریکی سازش کےذریعے پاکستان پر مسلط امپورٹڈ سرکار کے خلاف بھرپور احتجاج ہو گا جبکہ اس سرکار کیجانب سےاپنی1100 ارب کی کرپشن بچانے کیلئےمہیا کئےگئے این آر او ٹو کیخلاف ملک بھر میں پرامن احتجاج ہوگا۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 2جولائی کو ہم قوم کو کچلتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کریں گے، پریڈ گراؤنڈ میں اسلام آباد کے احتجاج کی قیادت میں خود کروں گا۔
واضح راہے اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے 2 جولائی کو ایک بار پھر بڑے احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
2جولائی کو ہم قوم کو کچلتی ہوئی مہنگائی،تبدیلئ حکومت کی امریکی سازش کےذریعےپاکستان پر مسلط امپورٹڈ سرکار اور اس سرکار کیجانب سےاپنی1100 ارب کی کرپشن بچانے کیلئےمہیا کئےگئےNRO-2 کیخلاف ملک بھر میں پرامن احتجاج کریں گے۔اسلام آبادکےاحتجاج کی قیادت میں پریڈ گراؤنڈ میں کروں گا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 27, 2022









