بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کو دھمکی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں حماس کو سخت لہجے میں خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی سے متعلق شرائط قبول نہ کیں تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہر کوئی جنگ کا خاتمہ اور یرغمالیوں کی رہائی چاہتا ہے۔ ان کے مطابق اسرائیل پہلے ہی امریکی شرائط مان چکا ہے، اب ذمہ داری حماس پر ہے کہ وہ فوری طور پر ان شرائط کو تسلیم کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ میری آخری وارننگ ہے، اس کے بعد کوئی اور وارننگ نہیں دی جائے گی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر حماس نے انکار کیا تو نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے۔