بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش اور بوندا باندی، بعض اسکولوں میں چھٹی کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک)شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے بعض مقامات پر آج موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

ڈیفنس، کورنگی روڈ، شارع فیصل، برنس روڈ اور ایم اے جناح روڈ سمیت کئی علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ اسی طرح قیوم آباد، محمود آباد، منظور کالونی اور بلوچ کالونی میں بھی ہلکی بارش کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

بارش کے باعث بعض نجی اسکولوں نے آج کے دن کے لیے چھٹی کا اعلان کر دیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھر میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔