لاہور (شوبز ڈیسک)معروف ماہرِ نفسیات، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور سابق نیوز اینکر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر انٹرویو کے دوران دوسری شادی سے متعلق اہم اعلان کر دیا۔ وہ اپنی بے باک آرا اور متنازع بیانات کے باعث پہلے ہی خبروں میں رہتی ہیں، اور اب ان کا ذاتی فیصلہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔
ڈاکٹر نبیحہ کا کہنا تھا کہ وہ منگنی کر چکی ہیں اور جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ ان کے مطابق کچھ لوگ افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ ان کی دوسری شادی ہوچکی ہے، لیکن یہ درست نہیں۔ “میری بات پکی ہوئی ہے اور جلد شادی کروں گی،” انہوں نے کہا۔
عورت کی زندگی میں مرد کی اہمیت پر اظہارِ خیال
انٹرویو میں ڈاکٹر نبیحہ نے عورت اور مرد کے تعلقات پر اپنی رائے بھی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک عورت مکمل طور پر اکیلی زندگی نہیں گزار سکتی، اسے مرد کا سہارا درکار ہوتا ہے۔ ان کے مطابق عورت اور مرد کو ایک دوسرے کے مقام کو تسلیم کرنا چاہیے تاکہ تعلق مضبوط اور پائیدار رہے۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
ڈاکٹر نبیحہ کے اس بیان اور اعلان کے بعد مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے انہیں مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کیا، جبکہ کچھ صارفین نے ان کی آرا پر بحث چھیڑ دی۔ فی الحال ان کی شادی کی تاریخ اور دیگر تفصیلات سامنے نہیں آئیں، لیکن مداح بڑی بے چینی سے اس کا انتظار کر رہے ہیں۔