جکارتہ(انٹرنیشنل ڈیسک)انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں ایک کمیونٹی ہال کی عمارت گرنے سے کم از کم 3 افراد جاں بحق اور 84 زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ مغربی جاوا کے ضلع بوگور میں پیش آیا، جہاں تقریباً 100 افراد میلاد النبیؐ کے سلسلے میں قرآن خوانی کے لیے جمع تھے۔ بیشتر شرکا خواتین تھیں۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے افسر محمد آدم حمدانی نے بتایا کہ زخمیوں میں زیادہ تر کو معمولی چوٹیں آئیں اور تمام متاثرین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق عمارت رش کی شدت اور دباؤ برداشت نہ کرسکی اور اچانک منہدم ہوگئی، تاہم تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔









