اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ سیلاب کے باعث بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی تھی۔ پاور ڈویژن کی تازہ رپورٹ کے مطابق 9 ستمبر 2025 تک متعدد صارفین کی بجلی بحال کر دی گئی ہے جبکہ باقی صارفین کیلئے بحالی کا کام جاری ہے۔
فیسکو کے زیرِ انتظام علاقے:
متاثرہ علاقوں: ٹی ٹی سنگھ، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ڈی آئی خان
متاثرہ فیڈرز: 80 فیڈرز، 27 گرڈ
بحال شدہ فیڈرز: 19 مکمل، 57 جزوی
متاثرہ صارفین: 202,328 میں سے 94,742 بحال
باقی صارفین (107,586) کی بحالی پانی اترنے کے بعد 10 ستمبر تک مکمل ہونے کی توقع
لیسکو کے زیرِ انتظام علاقے:
متاثرہ علاقے: لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ
متاثرہ فیڈرز: 67 فیڈرز
بحال شدہ فیڈرز: 59 مکمل، 8 جزوی
متاثرہ صارفین: 73,734 میں سے 65,721 بحال
باقی 8,013 صارفین کی بحالی 9 سے 10 ستمبر تک متوقع
میپکو کے زیرِ انتظام علاقے:
متاثرہ فیڈرز: 161
بحال شدہ فیڈرز: 4 مکمل، 155 جزوی
متاثرہ صارفین: 166,724
باقی فیڈرز کی بحالی پانی اترنے کے بعد شروع ہو گی
گیپکو کے زیرِ انتظام علاقے:
متاثرہ گرڈ: 11، فیڈرز: 103
بحال شدہ فیڈرز: 96 مکمل، 7 جزوی
متاثرہ صارفین: 735,987 میں سے 733,812 بحال
باقی 2,175 صارفین کی بحالی پانی اترنے کے بعد مکمل
پیسکو کے زیرِ انتظام علاقے:
متاثرہ علاقے: سوات، بنر، شانگلہ، صوابی، ڈی آئی خان
متاثرہ فیڈرز: 91، گرڈز: 12
بحال شدہ فیڈرز: 86 مکمل، 5 جزوی
متاثرہ صارفین: 463,375 میں سے 461,049 بحال
باقی 2,326 صارفین کی بحالی 11 سے 12 ستمبر تک متوقع
ٹیسکو کے زیرِ انتظام علاقے:
متاثرہ علاقے: شمالی وزیرستان، خیبر
متاثرہ فیڈرز: 18
بحال شدہ فیڈرز: 13 مکمل، 5 جزوی
متاثرہ صارفین: 31,774 میں سے 27,378 بحال
باقی 4,396 صارفین کی بحالی تقریباً 15 ستمبر تک متوقع
ہیزیکو کے زیرِ انتظام علاقے:
متاثرہ علاقے: مانسہرہ
متاثرہ فیڈرز: 3 مکمل بحال
مجموعی صورتحال:
متاثرہ گرڈ: 50، فیڈرز: 523
بحال شدہ فیڈرز: 280 مکمل، 237 جزوی
متاثرہ صارفین: 1,697,587 میں سے 1,423,192 بحال
باقی 274,395 صارفین کیلئے بجلی کی بحالی ترجیح ہے
پاور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق بحالی کا عمل ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے اور پانی اترنے کے بعد متاثرہ علاقوں میں بجلی کی مکمل بحالی یقینی بنائی جائے گی۔









