کراچی(نیوزڈیسک) ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، سلمان طالب الدین نے اپنا استعفیٰ گورنر سندھ کو ارسال کردیا ۔
سلمان طالب الدین نے کہا کہ سندھ حکومت کا شکر گزار ہوں کہ مجھے بطور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کام کرنے کا موقع دیا، اس عہدے پر کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی۔
استعفے کے متن کے مطابق سلمان طالب الدین نے کہا کہ تمام لاء آفیسرز اور اسٹاف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین عہدے سے مستعفی








