لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکور ٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کی 6ماہ قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا درست قرار دے دی ۔نجی ٹی وی کے مطابق میانوالی کے غلام حسین نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی تھی جس پر پہلی بیوی آسیہ نے مقامی عدالت میں کیس فائل کیا تھا کہ پہلی بیو ی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر ملزم کو سخت سزا سنائی جائے اور میانوالی کی ٹرائل کورٹ نے غلام حسین کو 6ماہ قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، جس پر ملزم نے اپنی سزا کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا کہ سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔
لاہور ہائیکور ٹ، پہلی بیوی کی اجازت بغیر دوسری شادی رچانےوالی کو 6ماہ قیدجائز قرار








