بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میئر کراچی نے شہر کو کلیئر قرار دے دیا، تمام مرکزی سڑکیں کھول دی گئیں

کراچی (نیوز ڈیسک) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کے دورے کے بعد کہا ہے کہ کراچی کو کلیئر کر دیا گیا ہے اور تمام مرکزی سڑکیں کھول دی گئی ہیں، جس کے بعد شہر میں زندگی معمول پر آ رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ ان کے مطابق نکاسیِ آب کے لیے مشینری فراہم کر دی گئی ہے اور کام تیزی سے جاری ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ اپنی پوری زندگی میں انہوں نے لیاری ندی میں اتنا پانی کبھی نہیں دیکھا، تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ اب صورتحال بہتری کی جانب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر کی تمام بڑی شاہراہیں کلیئر کر دی گئی ہیں، صرف لیاری ندی کے اطراف کچھ مقامات پر پانی موجود ہے جس پر مسلسل کام جاری ہے۔