اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے مطالبہ کیا ہے کہ ماہر نفسیات کے کلئیر قرار دینے تک خواجہ آصف سے وزارت واپس لینی چاہیے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کے قومی اسمبلی میں خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو دفاع کا وزیر لگانا خطرناک ہے، وہ ماضی قریب میں ہونے والے صدمے سے متاثر ہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ وزارت دینے سے پہلے خواجہ آصف کا چیک اپ ہونا چاہیے، ماہر نفسیات کے کلئیر قرار دینے تک ان سے وزارت واپس لینی چاہیے۔
ماہر نفسیات کے کلئیر قرار دینے تک خواجہ آصف سے وزارت واپس لی جائے، فواد چودھری








