بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ آج آمنے سامنے

ابو ظہبی (اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ 2025 کے تیسرے میچ میں آج بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے ابو ظہبی کے میدان میں کھیلا جائے گا۔

ہانگ کانگ اپنے پہلے گروپ میچ میں افغانستان کے خلاف 94 رنز سے شکست کھا چکا ہے اور اب اس کے لیے یہ میچ زندگی اور موت کی حیثیت رکھتا ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم پُراعتماد انداز میں ایونٹ میں شریک ہے کیونکہ وہ مسلسل تین ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر آئی ہے۔

تاریخ پر نظر ڈالیں تو 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہانگ کانگ نے حیران کن طور پر بنگلہ دیش کو شکست دی تھی، تاہم اس وقت کی ٹیم کے صرف دو کھلاڑی موجودہ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ماہرین کے مطابق آج کا میچ بنگلہ دیش کے لیے نسبتاً آسان تصور کیا جا رہا ہے لیکن ہانگ کانگ اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔