دبئی (اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت نے متحدہ عرب امارات کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں یو اے ای کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 57 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کپتان محمد وسیم نے 19 اور علی شان شرفو نے 22 رنز بنا کر مزاحمت کی، تاہم باقی بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ شوم دوبے نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بمراہ، اکشر پٹیل اور ورون چکرورتی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
جواب میں بھارتی اوپنرز نے جارحانہ آغاز کیا۔ ابھیشیک شرما 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ شبھمن گل 20 اور کپتان سوریا کمار یادو 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت نے ہدف پانچویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر با آسانی حاصل کر لیا۔
بھارت کو اس فتح کے بعد گروپ مرحلے میں دو قیمتی پوائنٹس مل گئے جبکہ یو اے ای کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔