اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ آئی ایم ایف سے بہت جلد معاہدہ ہونے والا ہے،تاریخ میں پہلی بار صاحب ثروت افراد پربراہ راست ٹیکس لگایا گیا ہے، صاحب ثروت افراد نے 200ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع ہونے کی توقع ہے، ممکن ہے جولائی میں لوڈشیڈنگ بڑھے۔ وہ پیر کی شب مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کو دیے گئے عشائیہ سے خطاب سے خطاب کر رہے تھے۔وزیراعظم نے کہاکہ شمسی توانائی کے حوالے سے پروگرام جلدلے کر آئیں گے ۔انہوں نے کہاکہ معیشت کو بچانے کے لئے مشکل فیصلے کرنے پڑے، پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے ،اتحادی قیادت کی مشاورت سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،اب خوشحالی کی طرف بڑھنا ہے ، ہماری اتحادی حکومت ضرور تبدیلی لے کر آئے گی ۔ تاریخ میں پہلی بار صاحب ثروت افراد پربراہ راست ٹیکس لگایا گیا ہے، صاحب ثروت افراد نے 200ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع ہونے کی توقع ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بہت جلدآئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے والا ہے،آئی ایم ایف کی سخت شرائط کو پی ٹی آئی نے مان لیا تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ ممکن ہے جولائی میں لوڈشیڈنگ بڑھے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان سے جنوبی افریقہ والی کوالٹی کا کوئلہ ملے گا، افغانستان سے کوئلہ ڈالر میں نہیں روپے میں خریدیں گے،افغانستان سے کوئلے کی درآمد سے دوارب کے قریب بچیں گے۔انہوں نے کہاکہ چیلنجزآئیں گے ہم آگے بڑھتے رہیں گے اور مسائل حل ہوں گے،کشکول کا زمانہ ختم ہوگیا ،اب نیا زمانہ آئے گا۔
آئی ایم ایف سے جلد معاہدہ ہونے والاہے، ممکن ہے جولائی میں لوڈشیڈنگ بڑھے،وزیراعظم








