شیخوپورہ (نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کے دوران شرق پور اور نارنگ منڈی میں 3 ملوں پر چھاپے مارے گئے جن سے ساڑھے 17 ہزار بوریاں گندم برآمد ہوئیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق برآمد شدہ گندم میں سے 10 ہزار بوریاں فلور ملوں کو سرکاری نرخ پر فروخت کر دی گئی ہیں، باقی گندم بھی سرکاری قیمت 3 ہزار روپے فی من کے حساب سے فراہم کی جائے گی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ آٹے کی مصنوعی قلت پیدا نہ ہو۔









