کراچی (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر میں بارش کا ایک اور اسپیل متوقع ہے جو آئندہ پانچ روز کے اندر برس سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون کا سلسلہ 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اگلے چند روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوچکی ہیں جو 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق فضا میں نمی زیادہ ہونے کے باعث اچانک بادل بننے اور بارش برسنے کے امکانات موجود ہیں۔