بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو کیفے سے نکال دیا گیا تھا، جیمائمہ روڈریگز کا انکشاف

ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ویمن کرکٹرجمیما روڈریگز نے انکشاف کیا ہے کہ ایک موقع پر نیوزی لینڈ میں بھارتی کرکٹرز اور ویمن ٹیم ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیر تھی، جہاں ان کی اور اسمرتی مندھانا کی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما سے یادگار ملاقات ہوئی۔

جمیما کے مطابق انہوں نے اور اسمرتی نے بیٹنگ کے حوالے سے ویرات سے بات کرنے کی خواہش ظاہر کی، جس پر ویرات نے فوراً جواب دیا: “ہاں ضرور، کیفے میں آ جاؤ۔”
ابتدائی آدھے گھنٹے تک صرف بیٹنگ اور کرکٹ پر گفتگو ہوئی، لیکن پھر باتوں کا سلسلہ وسیع ہوتا گیا۔

جمیما نے بتایا: “ویرات نے ہمیں کہا کہ تم دونوں کے پاس خواتین کرکٹ کو بدلنے کی طاقت ہے۔ یہ ذمہ داری قبول کرو، تمہارا اثر بڑا ہو سکتا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ویرات، انوشکا اور ہم چاروں ایسے گفتگو کر رہے تھے جیسے برسوں پرانے دوست ملے ہوں۔ ملاقات تقریباً چار گھنٹے جاری رہی، حتیٰ کہ کیفے کا عملہ رات ساڑھے گیارہ بجے آ کر کہنے لگا کہ اب جانا ہوگا۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی حال ہی میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، تاہم وہ آئندہ ماہ19 اکتوبر سے شروع ہونے والی بھارت بمقابلہ آسٹریلیا ون ڈے سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔