پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق16 ستمبر سے پیٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات مہنگی ہو سکتی ہیں۔
ابتدائی تخمینے کے مطابق ممکنہ اضافہ درج ذیل ہے۔پیٹرول: 1.54 روپے فی لیٹر، ڈیزل: 4.79 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل: 3.06 روپے، لائٹ ڈیزل: 3.68 روپے
’’اوگرا‘‘ 15 ستمبر کو حتمی سفارشات پٹرولیم ڈویژن کو بھیجے گا، جس کے بعد قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیرِاعظم کی منظوری سے ہوگا۔
یاد رہے کہ یکم ستمبر کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت 264.61 روپے پر برقرار رکھی تھی، جبکہ ڈیزل 3 روپے سستا کیا گیا تھا۔
پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان، عوام کیلئے اہم خبر








