لاہور (اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ کے بڑے معرکے پاکستان بمقابلہ بھارت کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم اور ہیڈ کوچ نے قومی مینز ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کا بڑا میچ ہے، ہمیں بھی بے چینی سے انتظار ہے۔ ہماری نیک تمنائیں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں۔ پاکستان ٹیم نے ٹرائی نیشن سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور پوری امید ہے کہ بھارت کے خلاف بھی بہترین پرفارمنس دکھائے گی۔
قومی آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے کہا کہ کھلاڑی اچھا کھیلیں اور ملک کا نام روشن کریں۔ ایمان فاطمہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ٹیم کو ہماری طرف سے بیسٹ وشز اور گڈ لک، امید ہے کہ ٹیم عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔
بیٹر نتالیہ پرویز نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعائیں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھا کر کامیابی حاصل کریں گے۔
ایشیا کپ۔۔ پاکستان بمقابلہ بھارت
ٹیم پاکستان بیسٹ آف لک۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور پلیئرز کی طرف سے پاکستان مینز ٹیم کے لئے نیک خواہشات کااظہار
پاکستان اور انڈیا کا بڑا میچ ہے۔ ہمیں بھی انتظار ہے۔ پاکستان ٹیم کے لئے نیک تمنائیں ۔ محمد وسیم
پاکستان نے… pic.twitter.com/6pB20VdPtX
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 14, 2025