بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق صوبائی وزیر مولوی سرور موسیٰ خیل دو بیٹوں سمیت گرفتار

کوئٹہ: سابق صوبائی وزیر مولوی سرور موسیٰ خیل کو اُن کے دو بیٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مولوی سرور موسیٰ خیل پر سینئر سرکاری افسر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے، جس پر ان کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ سیکریٹری مواصلات و تعمیرات، لعل جان جعفر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق، سابق وزیر نے سیکریٹری کے دفتر میں نہ صرف انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں بلکہ نازیبا زبان بھی استعمال کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔