بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لندن روانہ

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لندن کے لئے روانہ ہوگئے ، جہاں وہ معمول کا طبی معائنہ کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف پیر کی صبح لاہور سے غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے لندن روانہ ہوگئے۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف تقریباً دو ہفتے لندن میں قیام کریں گے جہاں ان کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ اور چیک اپس ہوں گے، یہ دورہ ان کے باقاعدہ علاج اور میڈیکل مانیٹرنگ کا حصہ ہے۔

حالیہ دنوں میں ن لیگی صدر نے لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کا دورہ کیا تھا، جہاں گردن اور پٹھوں کے درد کی شکایت پر ان کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا۔

ڈاکٹروں نے انہیں مزید تفصیلی معائنے کے لیے لندن جانے کا مشورہ دیا تھا ۔

واضح رہے کہ ن لیگی صدر اس سے قبل جون میں بھی علاج معالجے کے لیے لندن گئے تھے، چند ماہ میں یہ ان کا دوسرا طبی دورہ ہے۔