وزیراعظم شہباز شریف کل (بدھ)سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پرجائیں گے،وہ اس دورے میں سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے اس ملاقات میں قطر پرا سرائیلی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال اور عرب اسلامی ممالک کے سربراہان کی سربراہی کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں اور اعلامیہ سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ذ رائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اس ملاقات میں امریکہ میں یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی مجوزہ ملاقات کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے میں وزیراعظم کےہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی شریک ہوں گے۔
وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسے اہم ملاقات طے








