اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چودھری شجاعت حسین تردیدی بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے ہے کہ پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حمایت کرنے کے ن لیگ کے دعوے کی تردید کرتا ہوں،صاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ چودھری پرویزالٰہی ہی ہمارے امیدوار ہیں، ہمارے ارکان چودھری پرویزالٰہی کو ووٹ دیں گے،غلط افواہیں پھیلا کر ہمارے کسی رکن اسمبلی کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے۔مسلم لیگی ارکان پنجاب اسمبلی نے ہمیشہ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کی ہے، انشاء اللہ وہ چودھری پرویزالٰہی کی حمایت کریں گے۔میں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی، ہمیشہ صاف گوئی کا درس دیا ہے: چودھری شجاعت حسین اس طرح کی بے بنیاد افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔
چودھری شجاعت حسین کی پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حمایت کرنے کےدعوے کی تردید








