اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر مواصلات و جمعیت علمائے اسلام (ف) کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ ہم میاں نواز شریف کی پالیسی کو فالو کریں گے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا اسعد محمود نے کہا کہ میاں نواز شریف نے موٹر ویز کا جال بچھا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ایس ڈی پی میں وہ منصوبے بھی شامل کئے ہیں جو صوبوں کی ذمہ داری تھی۔
وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود کا مزید کہنا تھا کہ ہم میاں نواز شریف کی پالیسی کو فالو کریں گے جبکہ ہم ایک سال میں انقلاب برپا نہیں کرسکتے لیکن بہتر سے بہتر کام کریں گے۔
ہم نواز شریف کی پالیسی کو فالو کریں گے، مولانا اسعد محمود








