اسلام آباد(نیوزڈیسک)سندھ ہائیکورٹ کے سات ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا۔منگل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس عمرعطابندیال کی زیرصدارت ہو ا ۔چیف جسٹس نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی جب کہ جسٹس فائز عیسیٰ سپین سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس پانچ گھنٹے جاری رہا جس میں سندھ ہائیکورٹ کے سات ججز کی تعیناتی پر غور کیا گیا تاہم اجلاس بے نتیجہ ختم ہوایہ ججزتعیناتی کا معاملہ موخر کردیاگیا۔اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے رولزمیں ترامیم پر بھی مشاورت کی گئی۔
سندھ ہائیکورٹ کے 7 ججز کی تعیناتی پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ ختم








